• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،پوری قوم متحد ہے،علماء

لاہور(نمائندہ جنگ) تمام مذاہب و مکاتب فکر سری لنکا، پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ متحدہ علماءبورڈ کی ذمہ داری ہےکہ انتہا پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے اور بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کے لیے کوشاں رہے۔ متحدہ علماء بورڈ نےحالیہ اجلاس میں نفرت انگیز لٹریچر کے 18 کیسوں کا فیصلہ کر دیا ہے۔اب تک موجودہ بورڈ نے 29کیسوں کا فیصلہ کیا ہے جن میں مختلف کتابوں کو ضبط کرنے اور بعض کے مصنفین کو وارننگ دینے کی سفارشات کر دی ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، کوارڈینیٹر ضیاء الحق نقشبندی نے مختلف مسالک و مکاتب فکر کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پرعلامہ ضیاء الحق نقشبندی ، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا ظفر اللہ شفیق، مولانا عبد والوہاب روپڑی،مولانا حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا پروفیسر عبد الرحمن لدھیانوی مولانا اسید الرحمن ، مولانا زبیر زاہد ، مولانا اسلم قادری ،بشپ منور وسال شاہ، پادری سلیم کھوکھر،امر ناتھ رندھاواموجود تھے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اسلام انسانیت کا محافظ ہے اور غیر مسلم مذاہب کے ماننے والوں کی عزت آبرو ، عبادتگاہوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے ۔
تازہ ترین