• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورپریس کلب میں حسن قرأ ت کانفرنس

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور پریس کلب میں دوسری سالانہ عالمی حسن قر أت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ محفل حسن قر أت میں لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدرذوالفقارعلی مہتو، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ، قراءحضرات اور مختلف شعبوں جات سے تعلق رکھنے والی نمایاںشخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر معروف قراءحضرات قاری عبدالغفار مکاوی ، قاری نصرا لطاروطی ، قاری ذیشان، قاری شمس الحق نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن پاک سے حاضرین کے دل موہ لئے۔ محفل حسن قر أت کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ تھے ۔ پیرزادہ علی احمد صابر، علامہ نعیم جاوید نوری، قاری عنائیت اللہ سیالوی، قاری زین العابدین، قاری حنیف فریدی، محمد علی نقشبندی، آغا ناصر اور الحاج محمد اشفاق نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ ذوالفقار علی مہتونے معززمہمانوںکو یادگاری شیلڈزپیش کیں ۔
تازہ ترین