• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے طلباءوطالبات نے ہرشعبہ میں خودکوآزمایا ہے،چوہدری وسیم اختر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وائس چیئرپرسن اوور سیزپاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہمارے طلباوطالبات نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور آئندہ بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں منعقدہ " سمپوزیم 2019 " کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمپوزیم میں آرکیٹیکچرشعبہ کی طالبات نے اپنے پراجیکٹس نمائش کیلئے پیش کیے۔ آرکیٹیکٹ کلیم اے صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وی سی او پی سی چوہدری وسیم اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات مختلف شعبوں میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں پیش کئے جانے والے پراجیکٹس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے
تازہ ترین