• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان صرف قرآن وسنت کانظام نافذ کرنے کیلئے بنا،زبیر احمد ظہیر

لاہور (نمائندہ جنگ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ و مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے پاکستان میں ایران جیسے انقلاب کی بات کر نے پر فوری قوم سے معافی مانگنے اور الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان قرآن وسنت کے نظام کیلئے بنا جسکے لیے بر صغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ۔ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران علامہ زبیر احمد ظہیر نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والا پہلا ملک ہے اور یہاں انگلستان یا ایران سمیت کسی ملک یا انسان کے نظام کیلئے نہیں بنابلکہ یہاں صرف اور صرف قرآن وسنت کا نظام نافذ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جہاں سب امن کی بات کررہے ہیں ۔
تازہ ترین