• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر رہائشی پلاٹ دیئے جائیں: ورکرز یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن ملتان ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری اجمل منعقد ہوا جس میں یکم مئی پربھرپور تقریب کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں محمد خالد، شیخ محمد رفیق ،محمد طفیل خان ،عبداللہ خان ،کریم بخش ،حاجی احمد، رانا محمدتسلیم ،خواجہ ناصر ،کریم بخش، سجاد احمد، مشتاق احمد نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سروس اسٹرکچر کا فوری اعلان اور باقی ماندہ تمام کیٹیگریز کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا جائے۔ریلوے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر رہائشی پلاٹ دیے جائیں، ملازمین کے بچوں کا کوٹہ پچاس فیصد کیا جائے۔ملازمین کے علاج وا معالجہ کی سہولتیں اپ گریڈ کی جائیں۔سگنل اور ٹیلی کام کی ڈیوٹی عالمی قوانین کے مطابق 24 گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے لی جائے۔
تازہ ترین