• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر معدنیات کی کا ن کنوں کی حفاظت کیلئے تربیت فراہم کرنیکی ہدایت

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے مردان کے علاقے پلو ڈھیری میں کان کنی کے دوران تین افراد کے جاں بحق اور 2افراد کے شدید زخمی ہونے پر گہرئے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعا لی سے مرحومین کی بخشش اور لواحقین کو صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے پسماندہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے حوالے سے مکمل ٹریننگ فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے اندوہناک واقعات سے بچا جا سکے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی۔
تازہ ترین