• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ فا ر ماسسٹ کا سروس سٹر کچرزنہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظا ہر ہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)ینگ فا ر ماسسٹ کمیونٹی پاکستان نے فار ماسسٹ کیلئے منا سب سروس سٹر کچرز اورسپر یم کو رٹ حکم کے مطا بق فارما سسٹ کی ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں تعیناتیوں کے حوالے سے پشاور پر یر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا۔ مظاہر ے کی قیا دت ڈا کٹر فر ما ن کر ر ہے تھے جبکہ اس موقع پر مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پران کے مطا لبات در ج تھے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ حکومت نے فا رما سسٹوں کو یکسر نظر انداز کیا ہے جبکہ ہسپتا لوں میں فارما سسٹوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ فا ر ما سسٹ کا کام ہے مر یضوں کو ادویا ت دیناہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آ ئی ایکٹ میں ر یگو لر اسا میوں پر تعیناتی کی جا ئے اور ان کی حق تلفی نہ کی جا ئے ۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ کیٹیگر ی سی کو کیٹگری بی میںتبد یلی کو روکا جا ئےای ایچ اوز میں فارماسسٹ کی تعیناتی لازمی کی جا ئے ،جبکہ فا ر میسی ایکٹ 1967ء میں ترمیم کی جا ئے بصورت د یگر ہم اپنا احتجاج کا دائر ہ وسیع کرینگے۔
تازہ ترین