• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم میں داخلہ مہم کا آغاز، سینکڑوں بچے سکولوں میں داخل

پشاور(نیوز ڈیسک)قبائلی ضلع کرم میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں غریب بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا۔مقامی لوگوں میں تعلیم کی اہمیت سے متعلق آگاہی کیلئے نورکی ،جاڑو،پاڑہ چنار، ڈوگر، مناتو اور صدہ کرم میں تعلیم کے فروغ کیلئے سرگرم تنظیم سی ای آرایف یونٹ کی جانب سے ابتدائی وثانوی تعلیم ضلع کرم اوریونیسف کے تعاون سے تقاریب اور آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ نئے آنے والے بچوں کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں بیگس ، سٹیشنری اور تحائف بھی دیئے گئے ، کمانڈنٹ 112ونگ کرم لیفٹیننٹ کرنل علی ارتضیٰ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر کرم عظمت اللہ وزیر، ڈی ای محمد اقبال، اسسٹنٹ ڈی ای او رضوان بنگش، سی ای آرایف کے صوبائی سربراہ طارق حیات ، قبائلی عمائدین اور اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہی ہے تاہم مقامی لوگوں کو بھی سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دلانے میں اپنا کردار ادا کرناچاہئے کیونکہ معیاری تعلیم ہی امن، ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے۔
تازہ ترین