• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پرکانسٹیبل سمیت دوافرادزخمی،چوری اسٹریٹ کرائم میں شہری لٹ گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹرِ خصوصی نامہ نگار)تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرآرپی اوآفس کے ہیڈکانسٹیبل کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ ڈاکوپولیس اہل کارسے قیمتی کیمرہ چھین کر فرار ہو گئے جب کہ دیگروارداتوں میں شہری طلائی زیورات ، اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد میں بھی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے۔ذرائع کے مطابق ریجنل پولیس آفس میں تعینات پولیس اہلکار کاشف جاوید مری روڈ پر واقع ایک دکان سے کیمرہ لے کر واپس گھر جا رہا تھا جب وہ دن پونے تین بجے کے قریب برف خانہ چوک میں گلی نمبر 12مصریال روڈ پہنچا تو اچانک موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزموں نے اسے روک کرگن پوائنٹ پرکیمرہ چھیننے کی کوشش کی ہیڈکانسٹیبل کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے زخمی ہو کر گر پڑا اور ڈاکو کیمرہ چھین کر فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ایس پی پوٹھوہار ڈویژن ، ڈی ایس پی کینٹ سردار بابرممتاز، ایس ایچ او تھانہ ریس کورس پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو1122کے عملہ نے زخمی کاشف جاوید کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔ تھانہ بنی کو سعیدہ یاسمین نے بتایا کہ محلہ راجہ سلطان میں تعمیراتی کام کرارہی ہوں جہاں ماجداورخضرنے میراتعمیراتی سامان چوری کرلیا۔تھانہ سول لائن کو محمد احسن مرزانے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، نقدی70ہزارروپے، موبائل اورگھڑی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ مری کو محمد ندیم نے بتایا کہ میں نے سوراسی چوک میں جنرل سٹور بنا رکھا ہے ، صبح تقریباً 6بجے آکر دکان کھولی تو دکان کے اندر سامان بکھرا پڑا تھا نامعلوم چور سٹور کے اوپر چھت میں لگی لوہے کی چادر کاٹ کر اندر داخل ہو ئے اور غلے میں پڑی ہو ئی رقم تقریباً ایک لاکھ روپے اور سگریٹ چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ پیرودھائی کوامجدرسول نے بتایاکہ چھتی قبرکے قریب تین نامعلوم لڑکوں نے مجھے روک لیااورآہنی مکامار زخمی کرکے مجھ سے پرس اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو محمد اکمل قریشی زونل منیجر نعیم الیکٹرونکس نے درخواست دی کہ ہماری اڈیالہ روڈ برانچ سے آٹھ افرادنے مختلف اوقات میں مختلف اشیاء خریدیں اوررقم کے عوض چیک دئیے جوڈس آنرہوگئے ذیشان رضا نے ایک اے سی مالیتی 93000، رحمن حنیف نے اے سی مالیتی 77400،عمر سلطان ہم سے ایک اے سی مالیتی69600، عاصم شبیر نے ہم سے ایک فریج مالیتی 97600روپے ،عمران خان نے ہم سے ایک موبائل فون مالیتی54000، مزمل حسین شاہ نے ہم سے موبائل فون مالیتی47000روپے ، افتخار احمد فاروقی نے ہم سے موبائل فون مالیتی47500روپے،شہزاد یوسف نے ایک اے سی مالیتی40500روپے لیا ،تمام افرادکی جانب سے دئیے گئے چیک کیش کروانے کے لیے بینک میں جمع کروائے جو ڈس آنر ہو گئے ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی الیون فور میں تین مسلح افراد نے وسیم احمد سے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا اور مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا۔ تھانہ ترنول کے علاقے چھبیس نمبر چونگی کے قریب یٰسین خان سے قیمتی موبائل چھین لیاگیا۔تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین تھری سے دانش حسین کی ہنڈا ون ٹو فائیو موٹرسائیکل اے پی پی211 چوری ہوگئی۔ تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون ٹو میں افتخار حسین کے گھر میں لکڑی کا کام کرنے کےلئے ڈیڑھ لاکھ روپے حاصل کرنے والے ٹھیکیدار محمد شفیع کےخلاف چوری اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون تھری میں واقع ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے دو افراد شاہ رخ اور احتشام ریسٹورنٹ سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کی کافی مشین اور دیگر سامان چوری کرکے چلتے بنے۔گولڑہ پولیس نےتوقیر حسین کی رپورٹ پر شیراز کےخلاف دروازے لگانے کےلئے لی گئی سات ہزار روپے کی رقم ہڑپ کرنے کے الزام میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پرطاہرسے 20ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔
تازہ ترین