• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ صادق آبادکے علاقوں میں سرچ آپریشن ، 150افراد زیرحراست

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 150 افرادکوحراست میں لےلیاگیا۔ راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے منگل کوعلی الصبح ایس پی راول کی قیادت میں ڈھوک کالاخان میں سرچ آپریشن کیا،اس موقع پرایس ڈی پی اوزنیوٹاؤن ،وارث خان ،سٹی سرکل ،ایس ایچ اوتھانہ ویمن ،پیرودھائی، رتہ امرال ،گنج منڈی ،صادق آبادکے ایس ایچ اوزبھی ان کے ہمراہ تھے ۔سرچ آپریشن کے دوران 14ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے تین بجے سے چھ بجے صبح تک 457گھروں کی چیکنگ کی اور 18 سواشخاص کوچیک کرکے ان کے کوائف کی تصدیق کی ۔سرچ آپریشن میں ایک ایس ایم جی ،ایک 9ایم ایم پسٹل قبضہ میں لی گئی،کرایہ داری ایکٹ کے تحت 24مقدمات کااندراج کیاگیا منشیات کے دومقدمات درج کئے گئےدواشتہاریوں اوردوعدالتی مفروروں کوگرفتار کیا گیا جب کہ 150افراد کو حراست میں لیاگیا۔
تازہ ترین