آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی رورل زون کی کھلی کچہری عوامی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایس پی رورل زون محمد عمر خا ن نے تھانہ کو رال کے علا قہ میں کھلی کچہری لگاکر عوام کی شکایات سنیں اور ان کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ پولیس نے ناانصافی کی ہے تو اس پولیس اہلکار یا افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، انہو ں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے۔ڈی ایس پی فدا حسین ستی اور ڈی پی راجہ طا ہر حسین نے بھی اپنے اپنے دفتر میں میٹنگ کی جس میں لوگو ں کے مسائل سنے گئے ۔ ایس پی صدر ملک نعیم اقبال نے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ سیکٹر G-13/1میں کھلی کچری میں لو گو ں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہا نی کر وائی۔

اسلام آباد سے مزید