• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تجاوزات مہم، غیر قانونی ورکشاپس کیخلاف کارروائی، سامان ضبط

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے انسداد مہم میں تعمیراتی سامان کے 8ڈپو ختم کرنے کے علاوہ10 ڈمپر تعمیراتی سامان اور12 ٹرک تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط کر لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر ایف ٹین میں غیرقانونی گاڑیوں کی ورکشاپس اور تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے 4ٹرک سامان ضبط کیا۔ سیکٹر جی ایٹ میں قائم پارکنگ ایریا میں قائم گاڑیوں کی ورکشاپس کا خاتمہ کر کے 3ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ سیکٹر آئی ٹین مرکز میں مختلف پلازوں کے برآمدوں اور راہداریوں میں قائم تجاوزات کو ختم کر کے 5ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ سیکٹر جی الیون تھری میں غیرقانونی چھپر ہوٹل بھی مسمار کر دیا گیا۔ دریں اثناء اسلام آباد ایکسپریس وے کے اطراف قائم کئے گئے غیرقانونی تعمیراتی میٹریل کنندگان کیخلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے دوران 8ڈپو کا خاتمہ کرتے ہوئے10 ڈمپر تعمیراتی سامان ضبط کر لیاگیا۔
تازہ ترین