• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کتاب کلچر کے فروغ کیلئے ہر جماعت کردار ادا کرے‘جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نوراللہ وطن دوست نے کتابوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بہترین دوست کتاب ہے ہر سیاسی ورکر کو لیڈر بننے کیلئے کتاب کاسہارا لینا پڑتا ہے کتاب ہی وسیع سوچ فراہم کرتی ہے ،جن قوموں نے ترقی کی انہوں نے علم، قلم اور کتاب کا راستہ اپنا یا ۔بندوق سے قلم طاقتور ہے اس وقت امریکہ میں تیزی سے کتب چھپ رہی ہیں علم کے میدان میں پاکستان کو کتاب کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ایک نیشنل بک فاؤنڈیشن اور پشتو،بلوچی اکیڈمی کے علاوہ ہمارے نوجوانوں کیلئے پبلک لائبریریوں کا قیام ضروری ہے شہید وطن نواب اکبر بگٹی وسیع مطالعے اور کتاب سے دوستی کی وجہ سے مضبوط دلیل اور ہر مجلس پر اپنی سٹڈی کی وجہ سے حاوی ہوتے تھے جمہوری وطن پارٹی کی بنیادعلمی بنیادوں پر 1990میں رکھی گئی۔بلوچستان میں کتاب دوستی کی ضرورت ہے کتاب کلچر کوفروغ دینے کیلئے ہر سیاسی جماعت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین