• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمے کے افسران و اہلکاروں کو ساتھ لے کر چلیں گے، ڈی جی پی آر

کوئٹہ (پ ر) محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں منگل کومحکمہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد نعیم بازئی کے تبادلے اور نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ عرفان غرشین کے اعزاز میں آفیسرز ایسو سی ایشن محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سےٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے محمد نعیم بازئی نے کہا کہ دوران ملازمت تبادلے و تعیناتی معمول کا حصہ ہوتے ہیں ، محکمہ کے افسران نے ان کی تعیناتی کے دوران بھر پور تعاون کیا اور افسران میں پائی جانے والے بے چینی کا خاتمہ ہوسکا انہوںنے کہا کہ انہیں اس امر پر ہمیشہ خوشی و فخر رہے گا کہ اس محکمے کے افسران اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی جانفشانی ، محنت اور نیک نیتی سے ادا کرتے ہیں اور حکومت و میڈیا کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ افسران و اہلکاروں کے ساتھ ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا اور انہوںنے ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔ انہوںنے کہا کہ انہوںنے محکمہ میں بنیادی اصلاحات کیں اور روٹیشن پالیسی پر عملدرآمد کیا جس سے افسران میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا،اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ عرفان غرشین نے کہا کہ انہیں اس امر پر خوشی ہے کہ وہ صوبے کے ایک اہم و حساس محکمے کے سربراہ بن کر آئے ہیں ، وہ بھی دفتر کو ایک ٹیم کے طور پر چلائیں گے اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں ہر آفیسر اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان ہمیں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے حکومتی اقدامات و حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عوام کو مؤثر آگاہی دینی ہے جبکہ میڈیا و حکومت کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید بہتر بنانا ہے انہوںنے کہا کہ وہ اپنے افسران و اہلکاروں کو ساتھ لے کر چلیں گے نظم و ضبط ، میرٹ اور گڈ گورننس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور سابق ڈی جی کی جانب سے شروع کی گئی اصلاحات و دیگر امور تسلسل سے جاری رہیں گے ۔اس موقع پر محکمہ کے ڈائریکٹر محمد نور کھیتران اور آفیسرز ایسو سی ایشن کے صدر و ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر علی ظفر نے سابق ڈی جی محمد نعیم بازئی کی محکمہ کے لئے گرانقدر خدمات خصوصاً گڈ گورننس و ٹیم ورک کے طور پر محکمے کے امور نمٹانے اسے مزید جدید بنانے اورافسران کے لئے انفارمیشن اکیڈمی اسلام آباد میں تربیت کیلئے معاملات طے کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے یہاں پر اپنے مختصر قیام میں دس برسوں سے زیادہ کام کیا ہے اور دفتر کو سٹریم لائن کرتے ہوئے تمام شعبوں کو متحرک کیا ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے آنے والے ڈائریکٹر جنرل بھی ان پالیسیوں و اصلاحات کو جاری رکھیں گے بعد ازاں ایسو سی ایشن کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد نعیم بازئی کو سوینئر بھی پیش کیا گیا ۔ 
تازہ ترین