• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) غوث آباد سے لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون پولیس کو منگل کی شام کو اطلاع ملی تھی کہ غوث آباد کےباغ میں ایک لاش پڑی ہوئی ہے جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں لاش کی شناخت متین ولد حاجی اکبر کے نام سے ہوئی جو چالو باڑی کا رہائشی تھا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مقتول کے سر پر گولی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش باغ میں پھینک کر فرار ہو گئے مقتول نشے کا عادی تھا جسے 12مارچ کو پولیس نے پکڑ کر ڈرگ سنٹر کے حوالے کیا جہاں سے یہ وہ رواں ماہ کے شروع میں فرار ہو گیا تھا ۔
تازہ ترین