• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، مٹھاخان کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)ادارہ خوراک وزراعت برائے اقوام متحدہ پاکستان اور جاپان کی گورنمنٹ کے اشتراک سے منہ کھر کی بیماری کے حفاظتی ٹیکے کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا مہمان خصوصی صوبائی مشیر برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تقریبا 70 فیصد آبادی مال مویشی اور زراعت پر انحصار کرتی ہے جو ملک اور صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شعبہ لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور حیوانات میں پائی جانے والی مختلف بیماریوںکی تشخیص اور ادراک کیا جائےتقریب میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد افضل، ڈاکٹر محمد اعظم کاکڑ ،ڈاکٹر منظور حسین، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر شمائلہ، ڈاکٹر محمدعیسیٰ کا کڑ( TAD )آفیسر بلوچستان اور دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر محمدا عظم کاکڑ نے ویٹرنری ڈاکٹروں کے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کوالٹی کے حفاظتی ٹیکے اور اس کا صحیح استعمال جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ خوراک وزرات برائے اقوام متحدہ پاکستان اور جاپان کی گورنمنٹ کے اشتراک سے جو حفاظتی ٹیکے مہیاکئے جا رہے ہیں جو نہایت موثر ہیںآخر میں صوبائی مشیر نے ویٹر نری ڈاکٹروں میں کٹس تقسیم کیں۔ 
تازہ ترین