• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا معاشی قتل عام بند اور بلاخوف زندگی گزارنے دی جائے‘شیعہ کانفرنس

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر محمد دائود آغا کی قیادت میں شہداء ہزار گنجی کے ورثاء نے وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے دوران عمران خان سے ملاقات کی جس میں دائود آغا نے کہا کہ ہماری جان و مال کی حفاظت میں حکومت ناکام ہوچکی ہے، محافظ کے نام پر ہمیں چاردیواری کے اندر قید کردیا گیا ہے ہمارے لوگ کاروبار کرسکتے ہیں اور نہ ہی نوکریوں پر جاسکتے ہیں ہمارا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ہمیں شہر میں صرف امن چاہئے ہمارے لوگ بلاکسی خوف کے شہر میں آزادانہ زندگی بسر کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قاتل آزادانہ رہ رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور پورے ملک میں جلد امن بحال ہوگا اور جلد ہزارہ شیعہ علاقوں میں حفاظتی چیک پوسٹیں ختم کردی جائیں گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے جس سے ہم غافل نہیں۔
تازہ ترین