• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت یونیورسٹی میں طلباء کو تنگ کرنا روز کا معمول بن گیا‘بی ایس اوپجار

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی اور مرکزی کمیٹی کے رکن عزیز بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا میں تربت یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے یونیورسٹی کے بارے جاری بیان یونیورسٹی کی ساخت پر سوالیہ نشان ہے ، کئی عرصے سے یونیورسٹی کی تباہی وبربادی کرپشن اقرباء پروری میرٹ کے خلاف تعیناتی طلباء کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ سلوک ان کو تنگ کرنا معمول بن گیا ہے یونیورسٹی کے ایک معزز پروفیسر کی جانب سے جاری بیان ہمارے موقف کی تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار تربت یونیورسٹی کو تباہ ہونے نہیں دے گی ہم اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے حکومت یونیورسٹی کے معاملات میں مداخلت کر کے اس کو تباہی سے بچائے۔
تازہ ترین