• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رودینی قبیلے کے افراد آپس میں اتحاد واتفاق قائم کریں،سردارفخرالزمان

کوئٹہ(پ ر)سردارفخرالزمان رودینی نے کہا ہے کہ قوموں کے درمیان باہمی اختلافات انکی ترقی کے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، یکجا ہوکر ہی ہم ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں، نوجوان تعلیم حاصل کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی رودینی بڑومیں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردارزادہ محمودنواز رودینی، سردارشعیب نوازرودینی، میر بالاچ خان رودینی، آصف سلام رودینی،حاجی سلام رودینی،ابراہیم رودینی،عاطف رودینی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔سردارفخرالزمان رودینی نے رودینی قبیلہ کے افراد کو آپس میں اتحاد واتفاق قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان میں آباد تمام اقوام کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ لا علمی ہے نوجوان اپنے حقوق سے آگاہی کیلئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں کیونکہ عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ وہی قومیں کرسکیں گی جو تعلیم سے لیس ہونگی۔ 
تازہ ترین