• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونوں کو ہمیشہ سازشوں کے تحت بے دردی سے شہید کیاگیا‘ پی ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں قصہ خوانی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ پشتونوں کو ہمیشہ سازشوں کے تحت بے دردی سے شہید کرکے لاشیں کی وصولی کیلئے لواحقین سے پیسے وصول کیے گئے قصہ خوانی کےتحریک آزادی کےپرامن جلوس پر سامراج فورسز کی طرف سے بے گناہ خدائی خدمتگاروں پر فائرنگ کرکے انہیں بے دردی سے شہید کیاگیا درایں اثناء پشتون ایس ایف کےصوبائی صدر ملک انعام کاکڑ جنرل سیکرٹری ملک سنگین مہترزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نور صدام پانیزئی نے قلعہ عبداللہ جا کر اے این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی بور محمد لالا کی نماز جنازہ میں شرکت بعدازاں فاتحہ خوانی کی بیان میں مرحوم کی سیاسی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ بور محمد لالا باچاخان کے سچے کارکن تھے مرحوم نے امن اوربھائی چارے کیلئے ہمیشہ کرداراداکیا۔
تازہ ترین