آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے سے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اوچ سبی دوسوبیس کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام ساڑھے چھ بجے کے قریب اوچ سبی دوسوبیس کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی ،جس کی وجہ سے کوئٹہ ،سبی ،مستونگ ،قلعہ عبداللہ ،اور بولان کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،جس کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا،اور شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،جس کی وجہ سے اخبارات کے دفاتر اور نیوز ایجنسیز میں کام شدید متاثر ہوا، تاہم بعدازاں ڈیڑھ گھنٹے کے بعد آٹھ بجے بجلی بحال ہوئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں