• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 200 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کیمرے شہر میں بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران متاثر ہوئے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار نے بتایاکہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں مشکلات پیش کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے باعث کیمرے خراب ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ کافی کیسزمیں ان کیمروں کی وجہ سے شواہد اکٹھے کرنے،سگنلز توڑنے والوں اور ٹریفک کی اسسمنٹ کرنے میں بھی مدد ملتی تھی۔

تازہ ترین