گیس سپلائی میں بہتری آنے کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے ناغہ ہونے کے باوجود کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ بھر میں پیر، بدھ اور جمعہ کو سی این جی کی فراہمی بند ہوتی تھی، تاہم آج ناغہ کے روز بھی سی این جی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سےقبل کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر، بدھ اور جمعے کے روز سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بندرہتی تھی۔