• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امل کی والدہ کی استدعا پر کیس کی سماعت ملتوی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں امل عمر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے امل عمر کی والدہ کی درخواست پر کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

امل کے والدین سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، امل کی والدہ نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے وکیل کی طبیعت خراب ہے اس لیے سماعت ملتوی کر دیں۔

جسٹس گلزار نے امل کی والدہ سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کون ہیں؟

امل کی والدہ نے جواب دیا کہ ہمارے وکیل فیصل صدیقی ہیں اور وہ دوسری عدالت میں مصروف ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پھر تھوڑی دیر کے بعد سماعت کرتے ہیں۔

امل کی والدہ نے استدعا کی کہ میرے وکیل کی طبیعت بھی خراب ہے لہٰذا سماعت ملتوی کر دیں۔

عدالت عظمیٰ نے امل عمر کی والدہ کی درخواست پر کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ننھی بچی امل عمر کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران والدین کے ساتھ گاڑی میں جاتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھی۔

تازہ ترین