• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزک فیسٹیول، سائرہ پیٹر اور انور رفیع نے فلمی میلہ لوٹ لیا


پی این سی اے کی جانب سے منعقدہ میوزک فیسٹیول کے پانچویں روز اوپرا سنگر سائرہ پیٹر اور نامور گلوکار انور رفیع نے فلمی میلہ لوٹ لیا۔

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قومی موسیقی میلے کا انعقاد کیا- اس میلے کا مقصد فن موسیقی کا فروغ اور اس کی ترقی و ترویج ہے۔ اس شام موسیقی میں نامو ر موسیقاروں، گلو کاروں، ہدایتکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے۔

ڈی جی، پی این سی اےنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلمی موسیقی میں رشید عطرے ، خواجہ خورشید انور، ماسٹر عنایت حسین اور جی اے چشتی جیسے بڑے نام شامل ہیں جو اس شعبے میں میرکارواں کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی دھنوں کو جن گلوکاروں نے چار چاند لگائے ان میں میڈم نورجہاں، مہدی حسن ، شہناز بیگم ، مہناز بیگم ، مالا، رونا لیلی، ناھید اختر ، احمد رشدی، مسعود رانا اور بہت سے نامور گلوکار شامل ہیں جن کی گائیگی کی بدولت پاکستانی فلمی موسیقی نے آسمانوں کو چھوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی شام انور رفیع، شفق علی ، سائرہ طائر نور، فرخ مہندی، محمودہ قمر، ثناء مقبول، رضوانہ خان، سادیہ بتول اور نگینہ صدف اور سائرہ پیٹر نے موسیقی کے ان رہبر وں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سائرہ طاہر نور نے ’دل دھڑکے‘، فرخ مہندی نے ’ایک حسن کی دیوی اور یہ سفر تیرے میرے پیار کا‘، محمودہ قمر نے ’آ ج ہے محفل دید کے قابل‘، رضوا نہ خان نے’ وے سب تو ں سوہنا‘، نگینہ صدف نے ’جا اج تو میں تیری اور پیار نالو پیارے سجناں‘، سائرہ پیٹر نے ’بڑے بے مروت ہیں یہ حسن والے‘ پر فارم کیا اور لوگوں سے خوب داد حاصل کی۔

اس پروگرام میں جڑواں شہروں سے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی اور فلمی موسیقی سے مسرور ہوئے۔

تازہ ترین