• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارا علی خان اور ورون دھون ایک ساتھ کام کرینگے

بالی ووڈ کی نئی ہر دل عزیز اداکارہ سارا علی خان اور مشہور اداکار ورون دھون ایک ساتھ فلم ’کولی نمبر 1‘ کے سیکول میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سارا علی خان کولی نمبر 1 کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے ہمراہ اداکار ورون دھون اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔

اس فلم کا اعلان ہدایت کار اور ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون نے خود کیا ہے جبکہ کولی نمبر 1 کے سیکوئل کی شوٹنگ رواں برس اگست میں شروع کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈیوڈ دھون نے اس سے قبل بھی فلم جڑواں کے سیکول میں ورون دھون کے ساتھ کام کیا تھا اور اب 25 سال بعد بھی کولی نمبر 1 کے سیکوئل میں اداکار ورون دھون اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ سارا علی خان گزشتہ برس 2 سُپر ہٹ فلموں میں کام کرنے کے بعد رواں برس امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جبکہ ورون دھون نے رواں برس کرن جوہر کی فلم کلنک میں کام کیا ہے۔

تازہ ترین