• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیو ٹیک) کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی ریکٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد اصغر نے تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی اسٹریٹجک پلان پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے یونیورسٹی کےقیام کے لیے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ 2 سال کی قلیل مدت میں یونیورسٹی کے قیام پرانتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے نیو ٹیک کے یونیورسٹی برائے صنعت کے تصور، یونیورسٹی اور صنعتوں کے درمیان مؤثر رابطوں کے قیام اور یونیورسٹی کے ابتدائی کیمپس کو بنانے میں ایف ڈبلیو او کے تعاون کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیو ٹیک کو کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی حدود میں قائم کیا گیا ہے، جو معاشی ترقی کے لیے صنعتی شعبے میں لیڈرز اور پیشہ ورانہ فورس بنانے کے لیے پرُ عزم ہے۔

تازہ ترین