• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جرمنی میں بھی چیری کے پھو لوں کی بہار آگئی، سیاحوں نے قدرتی نظاروں کا لطف اٹھانے کے لیے برلن کا رْخ کرلیا۔

موسم سرما کے اختتام کے سا تھ ہی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں بھی چیری کے پھولوں کی بہار آگئی ہے جس سے سڑکیں اور باغات سفید اور گلابی پھولوں سے سج گئے ہیں۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی چیری کے پھو ل کھِل گئے اور اس ہی مناسبت سے سالانہ چیری بلاسم فیسٹیول کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

اس موقع پر شہر کے مختلف پارکس میں بھی سجاوٹ کی گئی ہے جس سے وہاں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔

درختوں پر کھلنے والے لاکھوں پھولوں کے خوبصورت نظارے دیکھنے لیے ہزاروں افراد نے باغات کا رخ کر لیا ہے۔

تازہ ترین