• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن میں غصہ اور پریشانی دور بھگانے کی انوکھی آفر


اردن میں غصہ اور پریشانی کا شکار افراد کے لیے ایک انوکھا طریقہ متعارف کروایا گیا ہے جس سے وہ اپنا غصہ دور کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس دنیا بھر میں کئی افراد ایسے ہیں جو ذہنی دباؤ، پریشانیوں اور بے سکونی کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اور ایسے افراد سکون پانے کے لیے کئی طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں تاہم ایسے افراد کے لیے اردن میں انوکھا طریقہ کار متعارف کروادیا گیا ہے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک ’ایکس ریج روم‘ نامی کمرہ بنایا گیا ہے جہاں ذہنی دباؤ، پریشانی، بے سکونی اور غصے سے بھرے افراد توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اپنے دل کی بھڑاس نکال سکیں گے۔

اس ریج روم سے فائدہ اُٹھانے کی قیمت صرف17ڈالر ہے اور یہاں آنے والے افراد حفاظتی جیکٹ اور ہیلمٹ پہن کر ہتھوڑی اور ڈنڈوں سے ٹی وی، مانیٹر، ونڈ اسکرین ، برتنوں کو توڑ کر جی بھر کر اپنا غصہ نکال تے ہیں۔

تازہ ترین