• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر طارق چیمہ اور ایم پی اے نذیر چوہان میں تلخ کلامی

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے رکن وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق چیمہ اور تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی۔

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق چیمہ اور پی ٹی آئی ایم پی اے کے درمیان تلخ کلامی پانی سے متعلق اجلاس میں ہوئی۔


تلخ کلامی بڑھنے پر وزیرہائوسنگ طارق چیمہ میٹنگ ہال سے اٹھ کر چلے گئے۔

ایم پی اے نذیر چوہان نے دوران اجلاس مطالبہ کیا کہ وفاقی کالونی وفاق کے زیر انتظام ہے،مسئلہ حل کیا جائے۔

جس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ میں آپ کی بات سن رہا ہوں، میرے ساتھ لاہوریوں والی ڈرامہ بازی نہ کریں۔

طارق چیمہ نے پی ٹی آئی ایم پی اے کو مخاطب کرکے مزید کہا کہ لوگوں کو ساتھ لاکر دبائو ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

وفاقی وزیر کے جواب پر نذیر چوہان نے کہا کہ آپ وزیر ہیں مسئلہ حل کریں یا کالونی کو واسا کے زیر انتظام دے دیں۔

تازہ ترین