• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے وزیراعظم مودی پر بننے والی فلم بایوگرافی سےزیادہ سیاسی ایجنڈاہے، فلم کی ریلیز انتخابات کے آخری مرحلے19 مئی تک روکی جائے۔

الیکشن کمیشن نےنریندر مود ی کی فلم کی ریلیز کے معاملے پرسپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں بھارتی وزیر اعظم پربننے والی فلم پی ایم نریندرمودی کی ریلیز روکنے کے فیصلے کا اعادہ کیاگیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مودی پربننے والی فلم بایوگرافی سے زیادہ سیاسی ایجنڈا ہے،فلم میں مودی کےکردارکی واضع طورپرتعریف کی گئی ہے اور انہیں ولی کی طرح دکھایاگیاہے،فلم میں متعددسینز میں اپوزیشن کوکرپٹ دکھایاگیاہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مودی پربننے والی فلم انتخابی توازن بی جےپی کےحق میں جھکاسکتی ہے،لہذااسے 19 مئی تک ریلیز سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کو فلم سےمتعلق رپورٹ22اپریل تک جمع کرانے کاحکم دیاتھا،فلم پی ایم نریندرمودی 11اپریل کوریلیز ہوناتھی۔

تازہ ترین