• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیور کی غلطی سے گیس اسٹیشن میں آگ بھڑک گئی

ڈرائیورز کی جلد بازی اکثر نقصان کا باعث بنتی ہے، چین میں ایک گیس اسٹیشن پر بھی ایسی ہی صورتحال ہو گئی جب گیس بھروانے کے لئے آنے والے کار ڈرائیور نے جلد بازی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔


چین کے صوبےGuangdong سے منظر عام پر آنیوالی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیس بھروانے کے لئے اسٹیشن پر موجود کارمیں گیس نوزل لگا ہوا تھا کہ اچانک ڈرائیور نے کار دوڑا دی جس سے فیول پمپ اْکھڑ گیا اور آگ بھڑک اْٹھی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرتے ہوئے پورے گیس اسٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین