• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی تحقیقات

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردیں، ملک بھر کی 25 کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیب نے فارما سوٹیکل کمپنیوں کے حکام کو آئندہ ہفتے نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایات دی ہیں جبکہ کمپنیوں کے حکام کو تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پانچ ڈسٹری بیوٹرز کو بھی طلبی کے نوٹس بھجوائے ہیں۔

نیب راولپنڈی نے چیئرمین نیب کی ہدایات پر یہ کاروائی شروع کی ہے۔

فارما سوٹیکل کمپنیوں نے حکومتی اجازت کے بغیر ادویات کی کمپنیوں میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا تھا حالانکہ ڈریپ نے کمپنیوں کو395 ادویات کی قیمتوں میں صرف 8 سے 15 فیصد اضافے کی اجازت دی تھی۔

تازہ ترین