• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کا تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کینٹ کے بیکنہم گراؤنڈ میں تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ انگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پنیسر بھی پاکستان ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں پہنچ گئے اور نیٹ پر بولنگ بھی کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں پڑاؤ ڈال دیا ہے، ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس کا انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹونٹی میچ میں مقابلہ ہے جس کی بھرپور تیاریوں کا آغا کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم نے کینٹ کے بیکنہم گراؤنڈ میں تین گھنٹے سیشن سے کیمپ کا آغازکیا۔

مینجمنٹ کی جانب سے لیکچر کے بعد فزیکل ٹریننگ پر بھرپور توجہ دی، آل راؤنڈ عماد وسیم ٹریننگ کے دوران رننگ میں دشواری محسوس کرتے رہے۔

ٹریننگ سیشن میں انگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پینسر بھی پہنچ گئے پہلے انہوں نے کھلاڑیوں سے گپ شپ کی اور پھر نیٹ پر بولنگ بھی کی۔

کھلاڑیوں نے نسبتاً سرد موسم میں تین گھنٹے ٹریننگ سیشن کیا پاکستان ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

تازہ ترین