• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر کی انشورنس میں مالی بےضابطگی کی تردید

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ کےہیلی کاپٹرکی انشورنس میں مالی بےضابطگی کی تردیدکردی ہے۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکی انشورنس قانون کےمطابق سرکاری ادارےنیشنل انشورنس کمپنی سےکرائی گئی،انشورنس کی رقم میں اضافےکی وجہ انشورنس کےدورانیےمیں اضافہ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس بار ایک سال کے بجائے تقریباً پونے دو سال کی انشورنس کرائی گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بھی رقم میں اضافہ ہوا۔

تازہ ترین