• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ، اسپارٹن کلب کی کامیابی

انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ اسپارٹن کلب نے فائنل میں دانی کلب کو شکست دیدی، سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، ایکٹنگ کنوینر اسپورٹس قاضی نصر عباس، سراج خلجی,طالب حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

سرسید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام اور کراچی یونائٹڈ فائونڈیشن کے تعاون سے کسٹم پریوینٹیو سروس اینڈ اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپارٹن کلب نے دانی فٹبال کلب کو 4-3 سے شکست دی۔

سید سرفراز علی کی آمد پر کراچی یونائٹڈ فائونڈیشن کے مارکیٹنگ منیجر طالب حسین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران نے انکا خیرمقدم کیا اور ان سے پرویز احمد شیخ، عظمت پاشا اور نائب صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن طلعت محمود کا تعارف کرایا۔

بعد ازاں سید سرفراز علی نے بال کو کک لگا کر فائنل کا افتتاح کیا۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی سید سرفراز علی،سراج خلجی،قاضی نصر عباس،ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور طالب حسین نے ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیئے۔

تازہ ترین