• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقرے بازی، وانا سے سندھ اسمبلی تک پہنچ گئی

تحریک انصاف کے رکن سعید آفریدی نے اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان کی پیروی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا جملہ کہہ دیا۔

فقرے بازی کا اثر،وانا وزیرستان سے سندھ اسمبلی تک پہنچ گیا، پی ٹی آئی ایم پی اے کے بیان پر صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔


سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پری بجٹ بحث کے تیسرے روز صورتحال اس وقت مضحکہ خیز ہوگئی، جب پی ٹی آئی کے ایک اور رکن جمال صدیقی ہیلمٹ پہن سندھ اسمبلی آئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں حکومتی ارکان نے ان پر مائیک سے حملہ کیا تھا،ڈر تھا کہ اس بار بھی حملہ نہ ہو اس لئے اپنے تحفظ کےلئے ہیلمنٹ پہن کر آیا ہوں۔

پی ٹی آئی کے سعید آفریدی نے بجٹ پر بحث کے دوران جلتی پر تیل ڈالا اور اپنے پارٹی سربراہ کی طرح بلاول بھٹو زرداری پر جملہ کسا،جس کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

ہنگامہ آرائی بڑھنے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اجلاس جمعرات تک ملتوی کرنا پڑ گیا۔

تازہ ترین