• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اور افغان فورسزکے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

افغانستان میں پہلی دفعہ طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے مقابلے میں امریکی اور افغان فورسزکے ہاتھوں شہریوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امریکی اور افغان فوج کے ہاتھوں سویلینز کی ہلاکتوں میں 39 فیصد اضافہ ہوا۔افغانستان میں شہریوں کی اموات سے متعلق اقوام متحدہ سہ ماہی رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 کے ابتدائی تین ماہ میں امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں 305 شہری ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران عسکریت پسند گروپ کے ہاتھوں227 شہری ہلاک ہو ئے۔

امریکی اور افغان فورسزکے ہاتھوں ہونے والی شہریوں کی ہلاکتیں بمباری یا سرچ آپریشن کے دوران ہوئیں۔افغانستان میں مجموعی طور پر شہریوں کی اموات میں کمی آئی لیکن ملکی و غیر ملکی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش برقرار ہے۔

افغانستان میں یکم جنوری سے31 مارچ تک581 شہری ہلاک،1192 زخمی ہوئے ،جس میں بچوں کی اموات 150 ہیں ۔

تازہ ترین