• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا: اموات 359 تک ہوگئی،کولمبو میں سیکیورٹی سخت

سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں بم دھماکوں میں اموات کی تعداد 359 تک ہوگئی ہے۔

حملوں سے تعلق کے سلسلے میں پولیس نے مزید 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتاریوں کی تعداد 58 ہوگئی ،دارالحکومت کولمبو میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

سری لنکن وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، حملوں میں غیر ملکی تعلق سے متعلق ثبوت بھی ملے ہیں۔

ملکی سیکیورٹی ایجنسیاں ان سری لنکن شہریوں کو مانیٹر کررہی ہیں جو داعش میں شامل ہونے کے بعد ملک واپس لوٹے ہیں،سری لنکا میں مزید حملوں کا خدشہ برقرار ہے جبکہ ملک میں کرفیو اور ہنگامی حالت نافذ ہے۔

تازہ ترین