• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’عاصمہ عالمگیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم ‘‘

پشاور ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

عاصمہ عالمگیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ نے موقف اختیار کیا کہ عاصمہ عالمگیر کا نام ایک سال پہلے لسٹ میں ڈالا گیا تھا،ایک سال گزر گیا حکومت نے ابھی تک نام لسٹ سے نہیں نکالا ۔

بیرسٹر مسرور شاہ نے عدالت کو بتایا کہ عاصمہ عالمگیرعمرہ کیلئے جانا چاہتی ہیں، ان کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے عاصمہ عالمگیرکا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے جانے کی اجازت دیدی۔

عاصمہ عالمگیر کے خلاف غیر قانونی طور پر اثاثے بنانے کے کیس میں نیب کی درخواست پران کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا ۔

تازہ ترین