• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، پولیس کے گواہ سب انسپکٹرکابیان قلمبند

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران پولیس کے گواہ سب انسپکٹرکابیان قلمبند کرلیا گیا ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کے گواہ سب انسپکٹرنے بیان قلمبند کرادیا ۔گواہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آتشزدگی کے بعد جلے ہوئے کپڑے اور اشیا فرانزک کیلئے کراچی یونیورسٹی بھیجے ۔کیمیکل ایگزامین کیلئے اشیا فیکٹری کی پہلی اور دوسری منزل سے حاصل کی گئیں۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین