• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔بدھ کو نقیب اللہ قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل میں سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی ملیر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ جان کو خطرہ ہے ہر سماعت پر پیش نہیں ہوسکتا ۔عدالت نے رائو انوار کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
تازہ ترین