• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال ، لیاری ندی میں گاڑیاں پارک کرنے کا سلسلہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی سپر اسٹور کی طرف سے ایک بار پھر گلشن اقبال میں لیاری ندی میں گاڑیاں پارک کرنے کا سلسلہ جاری ہے ماضی میں مقامی اسٹور کو عدالت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے پابند کیا گیاتھا کہ وہ ندی کے اندر گاڑیاں پارک نہیں کریں گے اور اسٹور میںخریداری کے لیے آنے والے گاہکوں کی گاڑیاں عمارت میں موجودپارکنگ ایریا میں ہی کھڑی ہوں گی لیکن کچھ عرصے سے گلشن اقبال موتی محل سے فیڈرل بی ایریا جاتے ہوئے ایک بار پھر لیاری ندی میں بڑی تعداد میں گاڑیاں پارک کی ہوئی نظرآتی ہیں جو نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ کسی حادثے کا بھی شکار ہوسکتی ہیں۔
تازہ ترین