• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالصحت اور کورنگی اسپتال کیخلاف کارروائی کی جائیگی،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دارالصحت اسپتال کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہونے والی 9ماہ کی نشوا اور کورنگی اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے ہلاک ہونے والی عصمت کے خاندان کو یقین دلایا کہ غیر ذمہ دارانہ اور مجرمانہ غفلت جس کے نتیجے میں دو معصوم جانیں چلی گئیں میں ملوث دونوں اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،انہوں نے یہ بات نشوا کے والد سے ان کی رہائش گاہ گلستانِ جوہر اورعصمت خانیچو کی رہائش گاہ ابراہیم حیدری میں جاکر تعزیت کے فوراً بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہیں،ان کے ہمراہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب،آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام، کمشنر کراچی افتخار شلوانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے،وزیراعلیٰ نے نشوا کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں خامیاں ہیں مگر اُس میں جو کارروائی کے حوالے سے سفارش کی گئی ہے اُس سے وہ مطمئن نہیں۔
تازہ ترین