• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،اسپتالوں میں ہلاکتوں پر ہیلتھ کیئرکمیشن کے سربراہ سے رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسپتالوں کی غفلت سے معصوم نشوہ سمیت دیگر ہلاکتوں سے متعلق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ کو 2مئی کورپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسپتالوں کی غفلت سے معصوم نشوہ سمیت دیگر ہلاکتوں سے متعلق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ناقص کارکردگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار اسد افتخار ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی غفلت سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اسپتالوں اور کلینکس کی تعداد بڑھ رہی ہے۔دارالصحت اسپتال میں غیر رجسٹرڈ اور غیر تربیت یافتہ 95نرسز کام کررہی ہیں،اتنی بڑی غفلت پر اسپتال کو صرف 5لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
تازہ ترین