• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کی عدم بازیابی ،سندھ پولیس و دیگر اداروں سے پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 40سے زائد لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں پر22مئی تک سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کے لئے دہائیاں دیتے رہے۔عدالت نے پولیس حکام سے مکالمے میں کہا کہ کاغذی کارروائی کے علاوہ بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کام کریں۔ لاپتاافراد کے معاملے پر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں رابطے کو مضبوط بنائیں۔
تازہ ترین