• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ کی تیاری شروع ،پاکستانی کرکٹرز کی تین گھنٹے پریکٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بدھ کو کینٹ کائونٹی کے گرائونڈ بیکنہم میں تین گھنٹے پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کوچنگ اسٹاف نگرانی کرتا رہا۔ طویل سفر کے باوجود کھلاڑی ہشاش بشاش نظر آرہے تھے۔ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز ہفتے کو کینٹ کائونٹی کے خلاف ون ڈے میچ سے کرے گی۔ پریکٹس میں لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم دوڑتے ہوئے مشکل میں دکھائی دیے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کہہ چکے ہیں کہ انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے لئے خصوصی فیور دیا گیا۔ انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ اسپنر مونٹی پنیسر کو بلا کر بیٹسمینوں کو پریکٹس کرائی گئی۔ کینٹ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نارتھمپٹن شائر اور لیسٹر شائر کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ کے خلاف 5 مئی کو کارڈف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

تازہ ترین