• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19کرکٹ ٹیم رواں برس جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پی سی بی نے پاکستان کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے ایک اور غیر ملکی دورے کا اعلان کیا ہے۔ جون میں پاکستانی ٹیم، جنوبی افریقا کے خلاف پچاس اوورز کے سات میچ کھیلے گی۔ ورلڈ کپ یکم فروری 2020 سے جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔دورےکا آغاز19 جون کو کے زیڈن اکیڈمی کے خلاف پریکٹس میچ سے ہوگا۔ پاکستان جنوبی افریقا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 22 جون، دوسرا 25 جون، تیسرا میچ 27 جون، چوتھا میچ 30 جون، 2 جولائی کو پانچواں، 5 جولائی کو چھٹا اور دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کےترجمان کا کہنا ہے کہ یہ میچزانڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے معاون ہوں گے۔ کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یونس خان ہیڈ کوچ اور ندیم خان منیجر بننے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔جبکہ نئی سلیکشن کمیٹی کے لئے راشد خان اور ارشد خان کے نام زیر غور ہیں۔

تازہ ترین