• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ شاداب کی جلد صحتیابی یقینی بنانے کیلئے کوشاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ میں شاداب خان کی شمولیت یقینی بنانے کی خاطر جلد ریکوری اور فٹنس کے لیے تمام وسائل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ لیگ اسپنر خطرناک وائرس ہیپاٹائیٹس سی کے علاج کے لئے اسلام آباد سے لندن پہنچ گئے ۔ وہ جمعرات اور جمعے کو مشہور ڈاکٹر پیٹرک کنیڈی سے معائنہ کرائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو معائنے اور ٹیسٹ سے یہ بات واضح ہوجائے گی کہ شاداب ورلڈ کپ میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ شاداب خان انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں اور ہلکی ٹریننگ شروع کردیں۔
تازہ ترین