• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے گرانٹ کا طریقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) حکومت نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے گرانٹ کا طریقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈریشنز کو براہ راست فنڈ جاری نہیں کیا جائے گا، اسی سبب تاحال کسی فیڈریشن کو فنڈز نہیں دیے گئے۔ بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ماضی میں گرانٹس کے غلط استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہاکی فیڈریشن کو چند سالوں میں 55کروڑ روپے دیے گئے جو بغیر منصوبہ بندی خرچ کیے گئے، اسی بنا پر پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر اسے ڈیڑھ لاکھ یورو کا جرمانہ کا سامنا ہے۔ آئندہ فیڈریشن کو ایک قومی اور ایک جونیئر ایونٹ کیلئے رقم دی جائے گی جبکہ غیرملکی دورے کی اہمیت دیکھ کر مالی تعاون کیا جائے گا، غیر ملکی کوچ کی تقرری کے سلسلے میں نصف رقم کا بندوبست فیڈریشن کو کرنا ہوگا۔ حکومت کا موقف ہے کہ بعض فیڈریشنز کو ان کی عالمی تنظیم سالانہ بنیاد پر فنڈز فراہم کرتی ہے۔ فیڈریشنز صرف حکومت پر انحصار کے بجائے اپنے ذرائع سے بھی فنڈنگ کی کوشش کرے۔
تازہ ترین